شہبازشریف کی گرفتاری سے حکومت کو کوئی سروکار نہیں، غلط پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے:پرویز خٹک

0
56

)وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری سے حکومت کوکوئی سروکار نہیں ہے،ان کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف پر ان کی اپنی حکومت میں مقدمات بنے ہیں،نیب نے شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے،وزیر اعظم نے نیب کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے ،وزیر اعظم عمران خان اداروں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں،جو اصلاحات خیبرپختونخوا میں کیں وہ پنجاب اور وفاق میں بھی کریں گے،نئے بلدیاتی نظام کے لیے قانون سازی ہورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here